ابنا: شامي فوج نے حلب ميں ايک کاروائي کے دوران دہشت گردوں کے ايک ٹھکانے پر اپنا کنٹرول کرليا ہے - حلب کے مختلف علاقوں ميں شامي فوج کا آپريشن پچھلے کئي دن سے جاري ہے اور اب تک بڑي تعداد ميں دہشت گرد مارے جاچکےہيں -
شامي فوج کا آپريشن دمشق کے مضافاتي علاقوں داريا ، النبک ، دوما ، حرستا ، اور الحجر الاسود ميں بھي جاري ہے جس کے دوران مسلح دہشت گردوں کو بھاري جاني اور مالي نقصان اٹھانا پڑا ہے –
دوسري طرف حمص کے علاقوں ہنانو ، النقارين ، تلدو ، الحولہ ، عقرب ، تل ذہب ، کفررعايا ، السلطانيہ ، المزارع ، اور جوہر ميں بھي دہشت گردوں کے خلاف شامي فوج نے بڑے آپريشن کئےہيں اور ان علاقوں ميں بھي بڑي تعداد ميں دہشت گرد مارے گئے ہيں –
ادھر ادلب ميں بھي شامي فوج نے بڑي تعداد ميں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے ساتھ ساتھ ان کي بھاري جنگي مشينوں کو بھي تباہ کرديا ہے
.....
/169